اسلام آباد (آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز ہوگیا جس کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز حکام کے مطابق رواں سال رمضان ریلیف پیکیج 5 ارب روپے کا ہوگا، رمضان ریلیف پیکیج کو ٹارگٹڈ اور نان ٹارگٹڈ سبسڈی میں تقسیم کیا گیا ہے، بی آئی ایس پی سے منسلک پاکستانیوں کو سبسڈائزڈ نرخوں پر اشیاء دستیاب ہونگی، بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ ہولڈرز کو دس کلو آٹے کا تھیلہ400 روپے کا دستیاب ہوگا،ایک کلو چینی کا 70 روپے میں ملے گی، ایک کلو گھی کا پیکٹ300 روپے کا دستیاب ہوگا،یوٹیلٹی سٹورحکام کے مطابق عام شہریوں کیلئے دس کلو آٹے کا تھیلہ 648روپے کا ملے گا،چینی 1کلو 91روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ گھی کلو والا پیکٹ 490روپے میں ملے گا،دیگر اشیاء بازار سے چاول 20روپے کلو، کوکنگ آئل 25روپے۔دالیں 20روپے سستی دستیاب ہونگیں،چائے مارکیٹ ریٹ سے 100روپے کلو سستا دستیاب ہوگا،دودھ کا نرخ 30روپے فی لیٹر بازار سے سستا دستیاب ہوگا،بیسن اور کھجور بازار سے پچاس روپے فی کلو سستی دستیاب ہوگی۔
Load/Hide Comments



