اسلام آباد (آن لائن)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا،10 اپریل کے بجائے آج (بدھ کو) ہوگا،سپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی ہے۔مشترکہ اجلاس مورخہ 10اپریل 2023 کو دن 11 بجے کے بجائے 22 مارچ کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



