پنجاب اسمبلی عام انتخابات:الیکشن کمیشن نے10اپیلٹ ٹربیونل تعینات کردیئے،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آن لائن)پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 10 اپیلیٹ ٹربیونل تعینات کردیئے۔الیکشن کمیشن پنجاب میں اپیلٹ ٹریبونل تعینات کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن اپیلٹ ٹربیونل ریٹرنگ افسران کی طرف سے امیدواروں کے کاغزات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں نمٹائیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر آج اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔ مشاورتی اجلاس میں دونوں صوبوں کے حکام کی بریفنگ کا جائزہ لیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس کیدوران گورنر خیبرپختونخوا کے خط پر بھی غوروحوض کیا جائے گا، گورنر غلام علی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں لکھا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔