رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد (آن لائن)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (بدھ)کو پشاور میں ہو گا، چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت کرینگے، دیگر زونل اجلاس اپنے اپنے مقامات بشمول کوہسار بلاک پاک سیکرٹریٹ بیک وقت منعقد ہونگے۔