لگتا ہے ایک اور سائفر کہانی تیار ہونے جا رہی ہے، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد(آن لائن) سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی باتیں خطرناک ہیں، لگتا ہے ایک اور سائفر کہانی تیار ہونے جا رہی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں وزیر خزانہ کے ’میزائل پروگرام‘ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے لکھا کہ ایسا کوئی مطالبہ مفتاح اسماعیل سے نہیں کیا گیا جب وزیر خزانہ تھے، آئی ایم ایف نے ایسا مطالبہ گزشتہ حکومتوں سے بھی نہیں کیا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ سیاستدان اپنی نااہلی چھپانے کے لیے کس حد تک جائیں گے؟