لاہور (آن لائن)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امن وامان کی صورتحال اچھی نہیں، جلسے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر نے کہا کہ انٹیلیجنس کمیٹی نے پندرہ مارچ کو میٹنگ میں بھی سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی تھی۔ یادرہے عمران خان نے 23مارچ کو مینار پاکستان میں عوامی جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔
Load/Hide Comments



