اسلام آباد(آن لائن) عمران خان سمیت 80 کارکنان پر ایک اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ کھنہ پولیس نے درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق بسلسلہ پیشل ڈیوٹی لا اینڈ آرڈر احتجاج پی ٹی آئی، اقبال ٹاون نزد لوہے والا پل اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے موجود تھے کہ دوران ڈیوٹی بوقت قریب 7:30بجی شام پی ٹی آئی سوہان واقبال ٹاون کی مقامی قیادت۔ ملک عامر۔ ملک حسنین۔ سہیل ستی- احسان ستی -راجہ تنویر۔ ضیغم شاہ۔ گل نواز عباسی۔ مزمل ودیگر 80 /70 نامعلوم اشخاص جلوس اور ریلی کی شکل میں با مسلح کیل لگے ہو? ڈنڈ ابر دار آ? جنکو بار با امد ادی نفری روکا گیا اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی طرف سے جاری کردہ احکامات نفاذ زیر دفعہ144 ض ف بابت پابندی جلوس مجمع خلاف قانون سے آگاہ کیا گیا۔ جنہوں نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ایکسپریس ہائی وے نزد اقبال ٹاون لوہے والا پل پر ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک و عوام الناس کے لئے دونوں طرف سے بند کردیا۔ٹریفک کی وجہ سے روڈ بند ہوگیا۔اور سارا ایریا کی دوکانوں کو دھمکیوں اور طاقت کے مسلح استعمال سے بند کروانا شروع کردیا۔املاک کو نقصان پہنچایا۔اور عام شہریوں کو اپنے روز مرہ کاروبار سے ڈرا دھمکا کر روکا اور ہراساں کیا اور علی الاعلان کہا کہ ہم یہ سب اپنے لیڈر عمران خان اورشاہ محمود قریشی کے حکم کی تعمیل کررہے ہیں اس مجمع خلاف قانون کا مقصد عوام میں خوف و ہراس اور دہشت پھیلانا ہے۔جوکہ ان کے اقدام سے پورا ہوا اور عوام الناس میں خوف و ہراس اور دہشت پھیل گئی اس بارے میں عمران خان کی ویڈیو موصول ہوئی۔جس میں وہ اپنے کارکنان کو قومی شاہراہیں بند کرنے /بلاک کرنے اور ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کا حکم دے رہاہے۔اس ویڈیو کی کاپی US میں ڈال کر لنف کی گئی ہے۔دیگر ازیں پولیس پارٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی۔اور غرض مشترک کے تحت پولیس نفری سے مزاحم ہوکر سنگین نتائج کی دھمکیاں میں ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ آوار ہو۔گئے۔جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔جس میں CTD کے کنسٹیبل عبد اللہ 8813 /C کو احسان ستی نے پتھر مارا۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اور کنسٹیبل فیاض 9136/C کو سہیل ستی نے پتھر مارا۔جو اسکی پیشانی پر لگا۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اور ظفر عباس ASI سے سرکاری وائر لیس سیٹ راجہ تنویر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چھین کر فرار ہو گئے۔ جس پر تھانہ کھنہ نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی۔
Load/Hide Comments



