وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس

اسلام آباد(آن لائن)و زیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے کپاس کی آئندہ فصل کیلئے فی من قیمت 8500 روپے مقرر کر دی،8500 روپے کپاس کی فی من قیمت مقرر کرنے سے کاشت ایریا میں اضافہ ہو گا۔آئندہ سیزن میں کپاس کی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے،کپاس کی پیداوار بڑھنے سے مقامی سطح کی ضروریات پوری کی جا سکے گی، ای سی سی کی آئندہ سیزن کے دوران کسانوں کو بروقت ادائیگیوں کی ہدایت کر دی۔وزارت فوڈ سیکورٹی کو کپاس کے نرخوں کے جائزہ پر کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ای سی سی اجلاس نے چینی برآمد کرنے کیلئے مدت 45 دنوں سے بڑھا 60 دن کر دی
ای سی سی نے ترکی میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 10 ارب کی گرانٹ منظور کر لی۔این ڈی ایم اے کی مدد سامان خرید کر ترکی اور سیریا بجھوایا جائے گا، ایل این جی کی درآمد کے لیے 50 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی منظور کر لی گئی۔