اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھیں اور ایک ہی وقت پر الیکشن ہوں،توشہ خانہ کا تمام ریکارڈ سامنے آنا چاہیے، عمران خان نے تحائف بیچ کر غیر اخلاقی کام کیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دور میں توشہ خانے سے تحائف کم قیمت میں خرید کر زیادہ دام پر بیچے اور رقم ظاہر نہیں کی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے توشہ خانہ کا کھاتا بند کر دیا ہے، تحفے تو ممالک دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ تحائف کی مارکیٹ ویلیو لگوا کر سو فیصد ادائیگی کی جائے، جس کو تحفہ ملا ہے وہ بطور ٹوکن منی جمع کرا کر تحفہ رکھ سکتا ہے، لیکن ادائیگی پوری کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کا تمام ریکارڈ سامنے آنا چاہیے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جس شکل میں بھی ہیں، سامنے آنا چاہیے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن مہم میں ابھی زیادہ جوش و خروش نہیں،ہماری پوری کوشش تھی کے الیکشن ایک ہی وقت پر ہوں،الیکشن کاپراسس شروع ہے۔پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ میں نے کئی بار گزارش کی کے اسٹیک ہولڈرز بیٹھ مل کر الیکشن کے وقت کا تعین کر لیں، بہتر ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھیں اور ایک ہی وقت پر الیکشن ہوں۔
Load/Hide Comments



