نورمقدم کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سراہا۔ اور کہا کہ قانون اپنا راستہ اختیار کر چکا ہے،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(آن لائن)نور مقدم کیس کے فیصلے پر وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف مہناز اکبر عزیز نے ٹویٹ میں نورمقدم کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سراہا۔ اور کہا کہ قانون اپنا راستہ اختیار کر چکا ہے اور نور مقدم کے ساتھ انصاف ہوا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظاہر جعفر کو سنائی گئی سزاؤں کو برقرار رکھا۔