شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ خوش آئندہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (آن لائن) افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں شاداب کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر لکھا کہ ‘سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے اور شاداب جیسے باصلاحیت نوجوان کو موقع دینے کا پی سی بی کا یہ فیصلہ دانشمندانہ ہے۔سابق مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا کہ میں شاداب کو خود کو میدان میں ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔