لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کا وجود ملکی بقا، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے،پاکستان مسلم لیگ حقیقی معنوں میں قائداعظم کی سوچ اور نظریہ کے مطابق پاکستانی عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ صف اول میں رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سابق گورنر چوہدری سرور کو پاکستان مسلم لیگ میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہمارا ان کے ساتھ بیس پچیس سال کا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افراد کا مشکور ہوں آ پ سب نے ہمیشہ مجھے اپنی دعا ؤ ں میں یاد رکھا۔
Load/Hide Comments



