اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت کی امداد اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی معاونت سے پن بجلی کے زیر تعمیرمنصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل 2024سے 2030 تک ہوگی۔ وزارت پانی و بجلی(واپڈ) کے مطابق2030تک واپڈا نیشنل گرڈ میں مزید 10 ہزار میگاواٹ پن بجلی کا اضافہ کرے گا، پن بجلی کی موجودہ پیداوار،تقریباًساڑھے 9 ہزار میگاواٹ ہے، 2030 تک پن بجلی سے 20 ہزار میگاواٹ پیداوار ہو جائے گی، منصوبوں سے پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں 12ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔ واپڈا کے مطابق سستی پن بجلی اورپانی کی اضافی مقدار اقتصادی استحکام اور معاشرتی ترقی میں مدد گار ثابت ہوگی، زیرتعمیرمنصوبوں میں دیا مر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،مہمند ڈیم، تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ، نائے گاج ڈیم،کرم تنگی ڈیم، کچھی کینال اور کے فور منصوبے بھی شامل ہیں،وفاقی حکومت کی امداد اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی معاونت سے مکمل ہونگے۔
Load/Hide Comments



