وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر تعلیم و فنی تربیت رانا تنویر حسین کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت رانا تنویر حسین نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ا سلام آباد اور وفاقی تعلیمی اداروں سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے اکٹھی کی جانے والی امدادی رقم کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صوبوں کے تعاون سے وفاقی حکومت عوام کے لئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔