عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ، پی ٹی آئی نے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں درج مقدمے کے اخراج کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف مقدمے کے اخراج کیلئے باضابطہ درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ درخواست میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف غیرقانونی طور پر مقدمہ درج کیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف بجلی روڈ کوئٹہ میں درج مقدمہ خارج کیا جائے، صوبائی صدر قاسم خان سوری اور چیئرمین تحریک انصاف کی قانونی ٹیم بلوچستان ہائیکورٹ میں موجود رہے.