کوئی سیاسی گروہ انارکی پھیلا کر ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کرسکتا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی گروہ انارکی پھیلا کر ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کر سکتا،اداروں پر چڑھائی کرنیوالوں کو عدلیہ بچاؤ تحریک کا خیال کیسے آگیا، کچھ سوالوں کے جواب ادارے پنی صفوں میں تلاش کریں، عمران خان نے مفروضے کی بناء پر قومی اسمبلی تحلیل کرائی،انہیں آئینی طریقے سے ہٹایا گیا جبکہ نواز شریف کو انجنیئرڈ طریقے سے ہٹا یا گیا، نئے انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہی ہو ں گے۔ خواتین کے حقوق کیلئے ہر فورم پر کام کرنا ہو گا، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ خواتین کے حقوق کیلئے ہر فورم پر کام کرنا ہو گا اس حوالے سے پاکستان میں خواتین کے حقوق کیلئے قانون سازی کی گئی ہے، ہم نے خواتین کے تحفظ کیلئے کھڑ ا ہو نا ہے اور ہرجگہ پر ساز گار ماحول فراہم کرنا ہو گا، عمران خان نے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو دیوراسے لگائے رکھا ہے عمران خان کو اپنے ماضی پر نظر ڈالنی چاہے، ان کو عدلیہ بچاؤ تحریک کا خیال اب آیا ہے، عمران خان کو جمہوری طریقے سے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹا یا گیا، ان کی حرکتوں کی کی وجہ اتحادی ان سے ناراض ہو گئے اور انہوں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا جس کی وجہ سے ان کی حکومت ختم ہوگئی، عمران خان اپنے دور میں اپوزیشن پر مظالم ڈھائے، عمران خان نے ایک مفروضے کی بناء پر قومی اسمبلی تحلیل کرائی ان کے دامن پر سیاہ دھبے نمایاں ہیں،عمران خان کے دور میں عدلیہ شدید دباؤ کا شکار تھی خان صاحب نے عدالتی فیصلہ ماننے سے انکار کیا، ماضی میں کچھ سربراہوں کی وجہ سے اداروں پر تنقید ہوئی، کچھ سوالوں کے جواب ادارے پنی صفوں میں تلاش کریں،اداروں پر تنقید ہوگی تو اداروں کے سربراہوں کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کیلئے دونو ں پلڑوں کا وزن برابر ہونا چاہئے، قانون سب کو ایک نظر سے دیکھتا ہے، عمران خان کا اپنے کیسز میں رویہ قابل تحسین نہیں رہا، کوئی سیاسی گروہ انارکی پھیلا کر ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کر سکتا،عدلیہ کی بقا میں پاکستان کی بقا ہے، عدالت عمران کو نوٹس بھیجتی ہے وہ اپنی مرضی سے جاتے ہیں، عمران خان اپنی مرضی کا کمرہ عدالت منتخب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان عدالتی تکریم و عزت کو پامال کر رہے ہیں لیکن اس کے برعکس میاں نواز شریف، کلثوم نواز اپنی بیٹی سمیت عدالتوں میں پیش ہوئے اور عدالتی وقار کا خیال رکھا،نواز شریف بیمار بیگم کلثوم نواز کو ہسپتالوں میں چھوڑ کر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، نواز شریف نے عدلیہ کا سامنا کیا، کیا عمران خان نواز شریف کی طرح عدالتی فیصلوں کی تعمیل کررہے ہیں۔