گوجرانوالہ (آن لائن)گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء ا للہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔عدالت نے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے منگل کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا اور تفتیشی آفیسر، ڈی ایس پی، ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز بھی جاری کیا تھا۔ رانا ثناء اللہ کی طرف سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ عبدالماجد عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں رانا ثناء اللہ کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ایڈووکیٹ عبدالماجد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث رانا ثناء اللہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔وکیل کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثناء اللہ اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Load/Hide Comments



