عدالت میں پیش نہ ہونے پر مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بل میں گھس جانیوالا چوہا الیکشن ریلی نکالنے کیلئے ٹھیک ہے۔عمران خان پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجرم اور لیگل ٹیم غائب، عدالت میں ایک دفعہ پھر انتظار فرمائیے،پولیس کو دیکھ کر بل میں گھس جانے والا چوہا الیکشن ریلی نکالنے کے لیے ٹھیک ہے۔ یہ عدلیہ بچا ؤ نہیں عدلیہ سے بچاؤتحریک ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بھی پیش نہیں ہوا۔