مریم خود کو چیف الیکشن کمیشن سمجھ رہی ہیں،میرے اوپر جعلی مقدمے بنائے گئے،شہبازگل

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصا کے رہنماء شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ پہلے انصاف ہو گا پھر الیکشن ہو گا، وہ کہتی ہیں میرے والد کو چور کہا گیا اب دوسروں کو بھی چور کہا جائے، وہ خود کو چیف الیکشن کمیشن سمجھ رہی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے مگر بی بی نے پہلے فیصلہ سنا دیا، مجھے سزا اس وجہ سے دی جارہی ہے کیونکہ میں مڈل کلاس سے ہوں، میں ای سی ایل سے نام نکلوا کر باہر گیا پھر واپس بھی آیا، میرے اوپر جعلی مقدمے بنائے گئے۔انہوں کہا کہ مجھے سزا اس وجہ سے دی جارہی ہے کیونکہ میں مڈل کلاس سے ہوں،میں ای سی ایل سے نام نکلوا کر باہر گیا پھر بھی واپس بھی آیا، میرے اوپر جعلی مقدمے بنائے گئے.