اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ عدالتی نظام کو یرغمال بنانے اور من مرضی کے فیصلے کرانے کی سازش ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ آج ایک شخص نے مسلح گروہ کے ہمراہ عدالتی نظام کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، ¦ یہ وہی شخص ہے جس کے پاس نہ تو فارن فنڈنگ کا جواب ہے اور نہ ہی توشہ خانہ سے اربوں کی چوری کا۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ملوث افراد کی سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے اور عمران خان سمیت سب کو گرفتار کیا جائے گا،عمران خان کو ایسا کرنے کی ترغیب اس کو دی جانے والی اسپیشل ٹریٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ معزز عدلیہ کو ان قانون شکنوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے، یہ عدلیہ کی عزت و تکریم کا معاملہ ہے اس میں کسی صورت نرمی نہ برتی جائے گی، قانون کا احترام نہ کرنے، غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی.
Load/Hide Comments



