لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے بعد زمان پارک لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی کے لئے لگائے گئے بیرئیرز ہٹا دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر چار ماہ قبل حفاظتی اقدامات کے لئے بیریئرز لگائے گئے تھے، جنہیں منگل کے روز عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے ساتھ ہی ہٹا دیا گیا۔پولیس کی جانب سے لگائے زمان پارک کے باہر لگے بیریئرز واپس بھجوا دئیے گئے جبکہ زمان پارک میں لگے اضافی کیمپوں کو بھی ہٹا دیا گیا۔دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اضافی بیرئیر اور کیمپوں کی وجہ سے سڑکیں تنگ اور سکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہو گیا تھا۔زمان پارک کے باہر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا تھا، شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
Load/Hide Comments



