اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج کا کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر تین اعتراضات عائد کر دئیے۔رجسٹرار آفس کی طرف سے اعتراض کیا گیا کہ عمران خان کے دستخط پٹیشن پر دو جگہوں پر مختلف ہیں عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی ضمانت قبل از گرفتاری ڈائریکٹ ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے یاد رہے کہ عمران خان نے سیشن کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لیکر ہائیکورٹ میں دائر کی ہیمحسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے عمران خان نے سیشن کورٹ سے ضمانت کی درخواست واپس لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی ہیعمران خان نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر کی جس پر رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتراض عائد کر دیئے.
Load/Hide Comments



