دلیری و بہادری سیکھنی ھے تو پنجابیوں کو بلوچستان سے سیکھنا چاہئیے، شہباز گل/ قاسم خان سوری

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ دلیری و بہادری سیکھنی ھے تو پنجابیوں کو بلوچستان سے سیکھنا چاہئیے، سیاسی رہنماوں کو تکلیف دینے کے لئے کیسز دور دراز علاقوں میں رکھے جاتے ہیں حق و سچ کا ساتھ دینے پر عدلیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی مذمت کرتے ہیں ہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ہر کارکن عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔گزشتہ روز دیگر سینئیر قیادت کے ھمراہ بلوچستان ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں انسانیت اور مہمان نوازی بہت آگے ہے میں تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر قاسم خان سوری کی قیادت میں تمام دیگر سینئیر قیادت عہداداران اور کارکنان کا دل سے مشکور ہوں جنہوں نے والہانہ استقبال، مہمان نوازی اور سپورٹ کیا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہی انکے خاندان کی پاکستان کے لئے قربانیاں ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہوچکا موجودہ حکومت کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے ملک میں سیاسی افراتفری ہے عمران خان نے سیاسی استحکام اور ملک کی خاطر اپنی حکومتوں کی قربانی دی ہے آئینی راستہ اپنانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کی جا رہی ہے امپورٹڈ حکومت کے مطلب اور خواہش پر نہ آنے والے نتیجہ پر مریم صفدر ججوں پر تنقید کر رہی ہیں مریم صفدر ججوں کی ویڈیوز تصاویر بنا کر تنقید کر رہی ہیں نواز شریف کنگ اور مریم شہزادی ہیں تو ڈکلیئر کیا جائے.