اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک ماتھے پر ملامت کا پلستر چڑھا کر آرام رہی ہے، ریلو کٹے تحریک نہیں چلایا کرتے۔ پی ٹی آئی کی قیادت پر طنزیہ بیان دیتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پہلی بار دیکھا ٹانگ کا علاج کینسر ہسپتال میں ہو رہا ہے، خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کے لیڈرککڑیاں ثابت ہوئی ہیں، مراد سعید، گنڈاپور، خٹک، محمود وغیرہ وغیرہ نے خود کو اپنے گھر میں نظر بند کر دیا ہے، شرمندگی مٹانے کیلئے کہا جا رہا ہے کہ گرفتاریاں علامتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بنی گالا میں پنجرے بنوا دیتے وہاں علامتی گرفتاریاں دی جاتیں۔
Load/Hide Comments



