مانانوالہ(آن لائن) مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 6 ماہ تک جیل میں سورج کی سورج کی روشنی تک نہ دیکھنے والی قائد کی بیٹی مریم نواز چٹان کی طرح جیل کی صعوبتیں برداشت کیں ہیں۔اب چند گھنٹوں اور چند دن جیل دیکھنے والوں کو اب رونا آرہا ھے۔قائد میاں نواز شریف جیل میں رہے ببر شیر کی طرح ڈٹے رہے۔عمران خان کی کہانی امریکہ سائفر سے شروع ہوئی اور کئی یوٹرن لینے کے بعد محسن نقوی پر اختتام پذیر ہوئی ریاست مدینہ کے دعویدار کے خلاف 9 سال سے ٹیریان کے بیٹی ہونے کا کیس زیر سماعت ہے توشہ خانہ فارن فنڈنگ کیس ثابت ہو اور تجھے کوئی گرفتار نہ کرے یہ سازش ھے۔7 مارچ کو چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کا شیخوپورہ آمد کے موقع پر تاریخ ساز فقید المثال استقبال کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما مسلم لیگ ن وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے تنظیم کی جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کے دوران سات مارچ کو مریم نواز کی شیخوپورہ آمد کے سلسلہ میں تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک دن کہے گا کہ تھانہ کے محرر نے میرے ساتھ سازش کی 55 ارب روپیے عمران خان اور اس کے حواری ہڑپ کر جائیں کوئی پوچھے نہ یہ سازش ہے توشہ خانہ فارن فنڈنگ کیس ثابت ہوا اور تجھے کوئی گرفتار نہ کرے یہ سازش ھے دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ نااہل شخص 9 حلقوں سے الیکشن لڑے۔ریاست مدینہ بنانے کا دعویدار کے خلاف 9 سال میں ٹیریان کے بیٹی ہونے کا کیس زیر سماعت ہے اسلامی شعائر کا مذاق اڑائے اور تجھے کوئی گرفتار نہ کرے یہ سازش ھے سات مارچ کو شیخوپورہ میں مریم نواز کا تاریخ ساز فقید المثال استقبال کیا جائے گا.
Load/Hide Comments



