صدر کی اوقات نہیں وہ ایسے الیکشن سے متعلق فیصلے کریں، خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر کی اوقات نہیں ہے کہ وہ ایسے الیکشن سے متعلق فیصلے کریں،ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، ڈیفالٹ کی کوئی صورت نہیں بن رہی،ایف بی آر کا ریکارڈدیکھ لیں، ادارے ریونیو جمع کرنے میں ناکام ہیں، چار ہزار روپے کرایہ پر مال روڈ پر 14 سو 15 سو کنال کا گالف کلب دیا ہوا ہے، یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کرنے کے حوالے سے بلاول بھٹو کا اپنا موقف ہے، آئی ایم ایف کے پاکستان کے ساتھ معاملات طے پا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملکڈیفالٹ نہیں کرے گا، پاکستان کی معاشی صورتحال بے قابو ہو رہی ہے چار ہزار روپے پہ 14 سو 15 سو کنال پر مال روڈ پر گالف کلب دیا ہوا ہے اگر کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزر کیوں چلاتے ہیں پاکستان کے بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ کر چکی ہیں ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے۔ جو لمحہ فکریہ ہے جو چیزیں ملک کے لیے زرمبادلہ نہیں بنا رہی انکا کوئی اور حل نکالنا ہو گا ملک کے اشرافیہ غریبوں کی غربت کا مزاق اڑا رہے ہیں ساٹ وٹس اپ پر موجود ہے حکومتی کنٹرول میں ادارے ہزاروں ارب کے مقروض ہیں یا نقصان کر ر ہے ہیں، چند سو افراد کے مفادات کو تحفظ ہے.مافیا ہزاروں ارب کی ٹیکس چوری کرتا ہے اور اس نقصان کو غریب شہری پورا کرتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ صدر مملکت اوقات سے باہر نکل رہے ہیں صدر کی اوقات ہی نہیں کہ وہ ایسے الیکشن سے متعلق فیصلے کریں خواجہ آصف نے کہا کہ ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھ لیں ادارے ریوینیو جمع کرنے میں ناکام ہیں، بڑے بڑے ادرے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں میں نام نہیں لوں گا، حقیقت یہ ہے کہ جو چیزیں ملک کے لیے زرمبادلہ نہیں بنا رہی انکا کوئی حل سوچنا ہو گا۔