پیانگ یانگ(آن لائن)شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کا سلسلہ جاری،جاپان کے سمندر میں دو مزید بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ،جزیرہ نما کوریا اور بحرالکاہل میں شدید کشیدگی۔شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے نے میزائل تجربات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجربات کئے گئے میزائل دشمن کے فضائی اڈوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔شمالی کوریا نے امریکہ اوراس کے اتحادیوں کوخبردارکیا گیاہے کہ اگرفوجی مشقیں بندنہ کی گئیں توجزیرہ نما کوریا اور بحر الکاہل میدان جنگ بن جائیں گے۔ دوسری جانب جاپان نے جاپان نے شمالی کوریا کے اشتعال انگیزاقدامات کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے جبکہ جنوبی کوریانے شمالی کوریاکے ہتھیاروں کے پروگرام سے وابستہ اداروں پرنئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
Load/Hide Comments



