خاران میں زلزلے کے جھٹکے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران اور گردونواح میں صبح 10 بج کر 44 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، اور زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر جبکہ زلزلے کا مرکز خاران سے 29 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔