کراچی (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جس پر چودھری شجاعت نے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور پاکستان مسلم لیگ کے سینئررہنما چودھری شافع بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی اور چودھری شجاعت حسین نے قومی سیاست میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کردار کو سراہا،دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں نمٹ سکتی،وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں وسیع تر قومی اتفاق رائے قائم کریں اور مملکت خداداد کو بحرانوں سے مستقل بنیادوں پر نجات دلائیں۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت پر زوردیا کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔
Load/Hide Comments



