لطیف لالا کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے،محسن داوڑ

کوئٹہ (آن لائن)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ لطیف لالا کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے سیاسی کارکن مایوس نہ ہوں بلوچستان میں سیاسی کارکنوں اور خواتین کو لاپتہ کرنا کھلم کھلا غنڈہ گردی ہے،تمام سیاسی جمہوری قوتوں کو متحد ہو کر اپنے حقوق کیلئے جد وجہد کرنا ہوگی،ان خیالات کا اظہار این ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں لطیف لالا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محسن داوڑ نے کہا کہ آج ہم لطیف لالا کی یاد میں جمع ہوئے ہیں، انہوں نے پوری زندگی انسانیت کیلئے وقف کر رکھی تھی وہ 1943کو پیدا ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول پشاور سے میٹرک کیا پشاور یونیورسٹی سے لاء اور اکنامکس میں ماسٹرز کیا جنہوں نے زمانہ طالب علمی سے ہی جد و جہد کا آغاز کیا، 80سال کی عمر تک وہ ایک متحرک سیاسی کارکن کی حیثیت سے فعال کردار ادا کر رہے تھے انسانی حقوق، ایم آر ڈی کی تحریک،عوامی نیشنل پارٹی کے صدر بھی رہے.