عمران خان نے جو عدلیہ کا تمسخر اور تضیحک کی اس کی مثال نہیں ملتی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ صرف فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور کے خلاف مہم چلا رہی ہے، عمران خان صاحب یہ بیان دینے کے لئے بہت ساری بے شرمی چاہئے عدلیہ کا تمسخر اور تضحیک جو تم کر رہے ہو اْس کی مثال نہیں ملتی۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدلیہ سے گالی دھمکی اور دھونس سے ہر روز ضمانت تم لیتے ہو،(ن) لیگ اب صرف اور صرف تمیں اور تمہارے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کی مہم چلا رہی ہے،(ن) لیگ اب صرف پاکستان کی معیشت کو کھوکھلا کرنے اور عوام کو بے روزگار کرنے والے کرداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب صرف فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور کے خلاف مہم چلا رہی ہے مسلم لیگ ن اب صرف ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔