دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری

اسلام آباد(آن لائن) واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کردی۔ترجما ن واپڈ کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 17 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک، منگلا میں پانی کی آمد 15 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 30 ہزار، چشمہ میں پانی کی آمد 57 ہزار کیوسک اور اخراج 52 ہزارکیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 11 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 ہزار200 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 300 کیوسک ہے،تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 20 لاکھ 32 ہزار ایکٹرفٹ ہے، منگلا میں پانی کا ذخیرہ 7 لاکھ 66 ہزارایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 76 ہزار ایکٹرفٹ جبکہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 28 لاکھ 74 ہزارایکڑ فٹ ہے