وزیراعظم کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کی استعداد کار بڑھانے میں پوری معاونت کریں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا،وزیر اعلی سندھ نے وزیراعظم کو کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے اور حملہ آوروں سے متعلق جمع کئے گئے حقائق سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بڑا جانی نقصان یا تباہی نہی ہوئی،فورسز نے بڑی بہادری سے حملہ آوروں کا خاتمہ کیا،میری طرف سے تمام افسران اور اہلکاروں کو شاباش دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کی استعداد کار بڑھانے میں پوری معاونت کریں گے،وزیراعظم نے بروقت کارروائی اور موقع پر موجود رہنے کے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے جذبے کی تعریف کی۔