آصف علی زرداری کی کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

کراچی (آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس کے بہادر سپاہی دہشت گردوں کو واپس گھر جانے نہیں دینگے، سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ پولیس کو شاباش اور خراج تحسین پیش کیا جبکہ پولیس کے شہید جوانوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ شہید جوانوں کے خاندانوں کی مکمل کفالت کریگی، مجھے سندھ پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے، کراچی پولیس ہیڈ آفیس پر حملے کے منصوبہ ساز سزا سے بچ نہیں سکتے۔آصف زرداری نے حکومت سندھ کو ہدایت کی کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں زخمی جوانوں کو بہترین طبی امداد دی جائے۔