لاہور(آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے شاہد خاقان نے کھل کر تمام امور پر اپنا نقط نظر بھی بتا دیااور کہا کہ اختلاف رائے کا مطلب مخالفت نہ لیا جائے وہ بغیر عہدہ ن لیگ کیلئے کام کرتے رہیں گیجبکہ مریم نواز نے کہا کہ وہ اکیلی پارٹی نہیں چلا سکتی ان کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں آپ کی بہن ہوں آپ کی رہنمائی میں پارٹی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہوں،پارٹی میری اکیلی کی نہیں نوازشریف کی سربراہی میں سب مل کر پارٹی کیلئے کام کریں گے،آپ جیسے لیڈر پارٹی کا فخر ہیں اور آپ کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہمیں نے اپنا سب کچھ مسلم لیگ ن کے لیے وقف کر رکھا ہے،نوازشریف میرے لیڈر ہیں شہباز شریف کی رہنمائی ہمیشہ میرے ساتھ رہی،نواز شریف سے محبت ہے اس لئے ن لیگ میں ہیں،ن لیگ میں رہا اور آخری دم تک ن لیگ میں ہی رہوں گا، مسلم لیگ ن سے کوئی دوری نہیں بڑھی، نواز شریف اور پارٹی سے آج بھی رابطہ قائم ہے اور کل بھی قائم رہے گا، آپ کو پارٹی قائد اور صدر نے نئی ذمہ داری دی اس کا احترام کرتا ہوں،۔بغیر کسی عہدے کے پارٹی اور حکومت کیلئے کام کرتا رہوں گا،شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ سینئررہنماؤں سے دوری نہیں قربت اپنائیں،ارٹی پالیسی سے اختلاف رائے یا حکومتی امور سے اختلاف کا مطب پارٹی کی مخالفت نہیں ہے۔
Load/Hide Comments



