آئی ایم ایف نے کہا ہے توانائی کا شعبہ چلالیں یا پھر ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نیکہا ہے توانائی کا شعبہ چلالیں یا پھر ملک، پاکستان نے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر بہت تیزی سے عمل درآمد کیا ہے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جلد ہو جائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر بہت تیزی سے عمل درآمد کیا ہے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جلد ہو جائے گا۔عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ہم سے کچھ وضاحتیں طلب کیں، آئی ایم ایف کے ساتھ اضافی معلومات کا تبادلہ ہو چکا ہے،وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ بیرونی فنانسنگ کیلئے دوست ممالک سے بات چیت چل رہی ہے، چین سے قرض رول اوور ہونے کی بات چیت چل رہی ہے، سعودی عرب اور یو اے ای سے بات چیت میں بھی پیش رفت ہورہی ہے اور پیشرفت کی قوی امید ہے۔اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سبسڈی دینیکا کلچر بہت پرانا چلا آرہا ہے، اس کلچر کو ختم کرنیکی ضرورت ہے، یہاں بجلی اور گیس مہنگی پیدا کرکے سستی بیچنے کا کلچر ہے، آئی ایم ایف نے کہا کہ پاور سیکٹر چلالیں یا پھر ملک چلالیں۔