کراچی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم عوامی چندے پہ چلتے ہیں۔کراچی میں ایف آئی اے کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس مفروضوں پر کھڑا ہے، تمام جماعتوں کی فنڈنگ کا حساب ہونا چاہیے۔ ایف آئی اے میں ہم مختلف مقدمات بھگت رہے ہیں، ہمارے خلاف ایف آئی اے کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور جے یو آئی کے پاس عوامی فنڈنگ نہیں ہے، ان کے حساب کتاب کھولیں پتہ چلے گا کہ ملک کے ساتھ کیا ہوا۔ان کا مزیدکہنا ہے کہ عوامی حکومت کو مفروضوں کی بنیاد پر گھر نہیں بھیجنا چاہیے، رجیم چینج کے نتیجے میں پاکستان مشکل حالات میں ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اور کے پی میں انتخابات سے عمران خان کو دو تہائی اکثریت ملے گی۔
Load/Hide Comments



