متنازع ٹوئٹ :اعظم سواتی کے ٹرائل سے متعلق سپیشل پراسیکیوٹر کی مہلت کی استدعا منظور

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کے ٹرائل سے متعلق سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی مہلت کی استدعا منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی نے دوبارہ اداروں سے متعلق متنازع گفتگو کی جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اس طرف ابھی نا جائیں ٹرائل جلد مکمل کرانے پر فوکس کریں اس موقع پر اسپیشل پراسیکوٹر نے متنازع گفتگو کے ٹرانسکرپٹ کا کچھ حصہ عدالت کے سامنے پڑھا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرائل کس اسٹیج پر ہے جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چارج ابھی فریم ہونا ہے اعظم سواتی ضمانت کا غلط استعمال کر رہا ہے عدالت کا کہنا تھا کہ آپ اس طرف ابھی نا جائیں ٹرائل جلد مکمل کرانے پر فوکس کریں جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ مختصر سی تاریخ دے دیں ٹرائل سے متعلق عدالت کو آگاہ کروں گا۔عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی.