ملتان (آن لائن)ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا۔تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا۔معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی سیلکشن کمیٹی نجم سیٹھی نجم سیٹھی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھچا کھچ بھرے ملتان کرکٹ سٹیڈیم کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کو خوش آمدید کہنے پر شکریہ ادا کیا۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملتان نے جدید ترین ٹیکنالوجیز بشمول Augmented Reality (AR)، ورچوئل رئیلٹی (VR) اور ڈرون شو افتتاحی تقریب کی میزبانی کی۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے ملتان کے لوگوں سے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ان کے شہر میں کرانے کا وعدہ پورا کیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ملتان کے پیارے لوگوں، ہم نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کو یہاں لانے کا اپنا وعدہ پورا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے وہ وقت اب بھی یاد ہے جب ہم نے دبئی میں افتتاحی تقریب کی میزبانی کی تھی۔وہاں سے ہم اسے لاہور، کراچی اور اب ملتان لے گئے۔ اگلے سال ہم پی ایس ایل کو کوئٹہ اور پشاور لے جائیں گے۔ 5 فروری کو پی سی بی نے بلوچستان حکومت کے تعاون سے کوئٹہ میں ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں مدمقابل مقابلہ ہوا۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اس سال 21 غیر ملکی اور 13سے 14 مقامی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ایس ایل پوری دنیا میں مقبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ “پی ایس ایل نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اس سال 21 غیر ملکی اور 13-14 مقامی کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری لیگ نوجوانوں کے لیے ایک حقیقی پلیٹ فارم ہے، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ “پی ایس ایل نے شاہین، حسن اور بہت سے دوسرے جیسے کھلاڑی دیئے ہیں،میں اس سال مزید کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا منتظر ہوں “۔ دریں اثناء نجم سیٹھی نے کہا کہ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان انتخاب کرنا ان کے لیے مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل لاہور کے ساتھ ہے اور دماغ ملتان کے ساتھ ہے، دیکھتے ہیں کہ آج کون جیتتا ہے۔
Load/Hide Comments



