اسلا م آباد(آن لائن) کے الیکٹرک نے آئندہ7سال کا انوسٹمینٹ پلان نیپرا میں جمع کرادیا جس پر نیپرا 21 فروری کو سماعت کرے گا۔ جمع کرائے جانیوالے مجوزہ پلان کے مطابق کے الیکٹرک7سال میں 484ارب روپے کی انوسٹمینٹ کرے گا، ترسیلی منصوبوں پر280ارب91 کروڑ50 لاکھ روپے کی انوسٹمینٹ ہوگی،ڈسٹری بیوشن منصوبوں پر 184ارب65کروڑ روپے کی انوسٹمینٹ ہوگی جبکہ کے الیکٹرک دیگرمنصوبوں پر18ارب51 کروڑ 40 لاکھ روپے انوسٹمنٹ کرے گا،کے الیکٹرک انوسٹمینٹ 2023-24 سے2029-30 کے دوران کرے گا اورنیپرا,کے الیکٹرک کے انوسٹمینٹ پلان پر21 فروری کو سماعت کرے گا.
Load/Hide Comments



