وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی ملاقات

لاہور(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔ لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے عطیات کے حوالے سے بریفنگ دی،ملاقات میں وفاقی وزارت تعلیم و فنی تربیت کے امور پر بات چیت سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال.