مقامی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر271.50روپے پر مستحکم رہا

کراچی(آن لائن)مقامی اوپن مارکیٹ میں ہفتے کو امریکی ڈالر271.50روپے پر مستحکم رہا جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر1.50روپے کی کمی کے بعد کر269.50روپے رہ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو یوروکی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 288روپے رہ گئی البتہ گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر یورو کی قیمت فروخت 304روپے سے گھٹ کر288روپے ہو گئی۔ہفتے کے روزطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 3روپے گھٹ کر325روپے رہ گئی جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 341 روپے کی سطح سے گھٹ کر325روپے کی سطح پر آگئی۔ہفتے کے روز سعودی ریال کی قیمت فروخت 72روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 74روپے پر مستحکم رہی۔