ننکانہ صاحب میں ماورائے قانون قتل،وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا،تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تھانہ ننکانہ صاحب میں ماورائے قانون ایک شخص کے قتل کا نوٹس لے لیااورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے ننکانہ صاحب میں ماورائے قانون قتل کا نوٹس لے لیا،وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس نے پرتشدد ہجوم کو کیوں نہیں روکا، قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے، کسی کو قانون پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،امن و امان کے ذمہ دار اداروں کی پہلی ترجیح امن ہی ہے اور امن و امان کو ہر صورت مقدم رہنا چاہیے۔