اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے التواء کا سنجیدگی سے جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن و دیگر سئنیر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں صدر مملکت کی طرف سے بھیجے گئے مراسلہ پر غور کیا گیا اور اس کے آئینی اور قانونی مضمرات اور الیکشن کمیشن کی آئینی و قانونی ذمہ داریوں پر بھی تفصیلاً غور کیا گیا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کی چٹھی مورخہ 8 فروری 2023 پر بھی غور کیا جس میں انہوں نے ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے یہ بتایا کہ سیکیورٹی حالات کے مد نظر الیکشن کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو الیکشن ڈیوٹی کے لیے مہیا نہیں کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے فنانس ڈویڑن کی طرف سے ملک میں معاشی صورتحال اور الیکشنز کے انعقاد کے لئے مطلوبہ فنڈز کی عدم دستیابی پر غور کیا جس میں الیکشن کمیشن سے فنڈز کی فراہمی کی درخواست کو موخر کرنے کا کہا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا، آئی جی پنجاب اور خیبر پختون خوا کی طرف سے پیش کئے کے سیکیورٹی خدشات اور دیگر عوامل پر غور کیا گیا جو کہ پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری ہیں۔
Load/Hide Comments



