اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ترکیہ کے سفارت خانے کا دورہ کیا ہے،سفارتخانے آمد پر ترکیہ کے سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی کا استقبال کیا،سپیکر کا ترکیہ میں حالیہ زلزلے میں ہونے والے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا،سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب مانند ہیں، پوری پاکستانی قوم ترکیہ میں ہونے والی تباہی پر غمزدہ ہے، پاکستان کی پارلیمان اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بہن، بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،سپیکر قومی اسمبلی نے زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے
صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی،سپیکر قومی اسمبلی نے ترکیہ کے سفارتخانے میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں جانی و نقصانات پر اپنے تعزیتی تاثرات قلمبندکئے۔
Load/Hide Comments



