پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں واپسی کا مقصد نگران حکومت میں مداخلت اور گالم گلوچ کرنا ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں کو استعفے منظور ہونے کے بعد پارلیمنٹ یاد آگئی،ان کو صرف ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا چاہیے،عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 8 ماہ قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرانے پر زور دیا،عمران خان نے بلند و بانگ دعوے کئے وہ اس اسمبلی کو تسلیم نہیں کرتے لحاضہ وہ اس میں واپس نہیں جائے گے، استعفے منظور ہونے بعد ان کو پارلیمنٹ کی یاد آ گئی،استعفوں کی سیاست پر بھی ان کو منہ کی کھانی پڑی ہے،استعفے منظور ہونے کے بعد انہوں نے زمان پارک سے پارلیمنٹ کا یو ٹرن لیا ہے،انہوں نے کہا کہ ان کا نام تحریک انصاف نہیں تحریک یو ٹرن ہونا چاہئے،اپنے ہر فیصلے اور بیانیہ سے یو ٹرن لینا ان کا وطیرہ بن گیا ہے،ابھی بھی یہ پارلیمنٹ لوگوں کی نمائندگی کیلئے نہیں عمران خان کی سیاست بچانے آ رہے،ان کا کہنا تھا کہ ان کا پارلیمنٹ آنے کا مقصد نگران حکومت کے انتخاب میں مداخلت کرنا اور پارلیمنٹ میں گالم گلوچ کرنا ہے،ان کو ڈر ہے کہ استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل ہونے بعد ان کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا،ان کو صرف اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا چاہئے۔