ملکی زرمبادلہ میں کمی

کراچی (آن لائن)ملکی زرمبادلہ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک کے ذخائر مزید 17 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی گر گئے۔اسٹیٹ بینک کے پاس اس وقت 2 ارب 91 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ ڈالرز ہیں۔ملک کے مجموعی ذخائر کی سطح 8 ارب 53 کروڑ 96 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ہے.