مہنگائی کے بدترین اثرات فارما کمپنیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی

اسلام آباد (آن لائن)مہنگائی کے بدترین اثرات فارما کمپنیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، چالیس سے زائد فارما کمپنیوں کے ذخائر کے ڈی فلیٹ ہونے کا خدشہ ہے،چیئرمین پی پی ایم اے سید فاروق بخار ی نے فارما کمپنیوں کے ڈی فلیٹ ہونے سے متعلق وڈیو بیان میں کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ سے فارما کمپنیوں کی سپلائی چین متاثر ہے،سپلائی چین متاثر ہونے کی بنیادی وجہ ایل سی کا نا کھولنا اور ڈولر کا مہنگا ہونا ہے،دو ماہ سے پاکستان میں ادویات کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے،متعدد ادویات مارکیٹ میں دستیاب نا ہونے کی وجہ سے بلیک مارکیٹنگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے چالیس سے زائد فارما کمپنیوں نے خط ارسال کیا ہے،فارما کمپینوں کا اس صورتحال میں داوئیاں تیار کرنا مشکل ہے۔حکومت سے یہی مطالبہ ہے کہ سپلائی چین کو بر قرار رکھنے کی کوشش کرے۔