وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر “وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرینِ زلزلہ ترکیہ” کے لئے اکاؤنٹ قائم کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر “وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرینِ زلزلہ ترکیہ” کے لئے اکاؤنٹ قائم کر دیاگیا۔PM Relief Fund for Turkiye Earthquake Victims باضابطہ قائم کر دیا گیا۔ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ ‘جی۔ 12166’ کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔وزیراعظم نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئیفنڈ بنانے کا اعلان کیا تھا.