اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف اے پی سی کوبار بار موخر کرنے سے دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت کی غیر سنجیدگی واضح ہوگئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ اس سے قبل این آر او ٹو کرپشن مقدمات معاف کروانے میں ایسے مصروف تھے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کاخیال تک نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم وزراء بے حسی سے کہتے ہیں کہ کوئی دہشت گردنہیں آئے یہ صرف پروپیگنڈہ ہے۔ اے پی سی کا ڈرامہ رچانے والی حکومت بار بار اس کے انعقاد کو موخر کررہی ہے جس سے ان کی غیر سنجیدگی واضح ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments



